جیمز بانڈ کے اداکار برطانوی رائل نیوی کے اعزازی کمانڈر منتخب


لندن: جیمز بانڈ فلموں کے اداکار کو برطانوی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیمز بانڈ فلموں کے اداکار 53 سالہ ڈینیئل کریگ نے کہا کہ وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

ڈینیئل کریگ جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے 30 سمتبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

رائل نیوی کے سربراہ نے تازہ ترین بانڈ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی میں ساتھ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن کا کام جاسوس کی طرح کام کرنا تھا۔ میں اعزازی کمانڈر ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اعزازی افسران سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہمارے لیے اپنا وقت اور مہارت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا۔

ڈینیئل کریگ اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔


متعلقہ خبریں