بینکوں سے قرضہ لینے والوں کیلئے اسٹیٹ بینک کے اہم فیصلے

state bank

فائل فوٹو


اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے قرضہ لینے والوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے۔

ذرائع کے مطابق پرسنل لون واپسی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال جب کہ آٹو فنانس کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے۔

آٹو فنانس کے لیے کم ازکم ڈاون پیمنٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد جب کہ ایک فرد کے لیے آٹو فنانس کی حد 30 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بنک سے متعلق پالیسی: عدالت میں چیلنج کرنے کااعلان

اسٹیٹ بنک کے مطابق مقامی طور پر تیارکردہ 1000 سی سی کی گاڑیوں پر ان ضوابط کا اطلاق نہیں ہو گا جب کہ مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ان ضوابط کا اطلاق نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنی کار اسکیم پر بھی نئے ضوابط لاگو نہیں ہوں گے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق نئے ضوابط کا مقصد درآمدات میں کمی لا کر بیلنس آف پیمنٹس کو بہتر بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں