زیادتی کے ملزم کی انوکھی ضمانت: خواتین کے کپڑے دھو کر استری کرنیکا پابند ہوگا

زیادتی کے ملزم کی انوکھی ضمانت: خواتین کے کپڑے دھو کر استری کرنیکا پابند ہوگا

نئی دہلی: بھارت میں عدالت نے زیادتی کے ایک ملزم کی ضمانت انوکھی شرائط کے ساتھ منظور کی ہے جس سے علاقے کی خواتین بہت خوش ہیں۔

زیادتی کا شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر سپریم کورٹ کے سامنے خود کو آگ لگائی، آج دم توڑ دیا

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کی عدالت نے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم لالن کمار کی ضمانت اس شرط کے ساتھ منظور کی ہے کہ وہ گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے مفت دھو کر استری بھی کرے گا۔

بھارتی عدالت کی جانب سے عائد کردہ شرط کے تحت 20 سالہ ملزم لالن کمار آئندہ چھ ماہ تک گاؤں کی دو ہزار خواتین کے کپڑے مفت دھونے کے ساتھ استری کرے گا اور اس کے لیے ضروری سامان بھی خود ہی خریدے گا۔

ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی کے پولیس افسر سنتوش کمار سنگھ کے مطابق ملزم لالن کمار دھوبی کا کام کرتا ہے۔ ملزم کو اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارت: کورونا متاثرہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، مریضہ ہلاک

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالتی فیصلے سے گاؤں کی خواتین بہت خوش ہیں۔ گاؤں کی کونسل کی سربراہ نسیمہ خاتون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ہے جس سے خواتین کی عزت میں اضافہ ہو گا اور وقار کو تحفظ بھی میسر آئے گا۔

بھارتی حکومت نے 2012 میں دہلی میں ہونے والے گینگ ریپ کے بعد زیادتی سے متعلق قوانین میں بہت رد و بدل کیا لیکن زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آئی۔

سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے مبینہ زیادتی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صرف 2020 میں دہلی میں زیادتی کے 28 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں