مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید


سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار بے گناہ کشمیر نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیری کمیونٹی نے مودی کیخلاف تاریخی احتجاج کا اعلان کر دیا

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی چنار کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے اڑی میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ہے۔

میڈیا سروس کے مطابق اس سے قبل شوپیاں میں بھی ایک نوجوان کوشہید کیا گیا تھا۔ اس سفاکانہ اقدام کے بعد آج قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چارہوگئی ہے۔

ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر دبنگ بیان

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے 18 ستمبر سے بارہ مولا کے علاقے اڑی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

مسئلہ کشمیر: سعودی وزیر خارجہ کی حل کے لیے ثالثی کی پیشکش، پاکستان کا خیر مقدم

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کیا تھا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ڈوزیئر میں 113 حوالے موجود ہیں جن میں 26 بین الاقوامی میڈیا سے لیے گئے ہیں اور 41 حوالے بھارت کے تھنک ٹینکس سے لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں