پاکستان میں کورونا سے مزید50 اموات

فوٹو: فائل


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سےمزید50افراد جاں بحق ہوگئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید2 ہزار233 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اورکیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہے۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں52 ہزار788 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار858، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار498، پنجاب میں 4 لاکھ 26 ہزار639، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار764، بلوچستان میں 32 ہزار828، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 955 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار512 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار316، خیبرپختونخوا 5 ہزار480، اسلام آباد 909، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 734 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزارت صحت نے پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں۔  پاکستان میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین میں سائنو ویک، سائنو فارم، ایسٹرازنکا اور موڈرنا شامل ہیں۔

فائزر، سپوتنک، پاک ویک اور کین سائنو کورونا ویکسین بھی پاکستان میں لوگوں کو لگائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں استعمال ہونے والی 8 کورونا ویکسین میں سے چھ ڈبل ڈوز اور دو سنگل ڈوز ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے ڈبل ڈوز ویکسین کا دورانیہ 28 دن مختص کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں