ایکنک نے کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی


قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنک) نے کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیراسدعمر نے ٹویٹ کیا کہ سرکلر ریلوے منصوبے پر 20 ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے کریں گے۔

نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی ۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے اور اہم مقامات کو ملانے کے لیے اندرون شہر ریل سروس کا منصوبہ سب سے پہلے 1976 میں تجویز کیا گیا تھا۔

اس منصوبے کا متعدد بار فزیبیلٹی جائزہ لیا گیا اور متعدد فورمز پر منظوری بھی دی گئی لیکن اسے کبھی عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت داری سے مکمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں