انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخی کے پیچھے ایک اور راز فاش


انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخی کے پیچھے ایک اور راز فاش لیکن معاملہ اور الجھ گیا ہے۔ انگلش کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان سے تو پاکستان جانے کے بارے میں پوچھا ہی نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا وہ اس دورے کے منسوخی کے پیچھے کیسے ہوسکتے تھے، انھیں تو کرکٹ بورڈ نے مکمل اندھیرے میں رکھا۔

نیوزی لینڈ نے مبینہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد انگلش ٹیم نے بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کی منسوخی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ میڈیا کے نشانے پر

برطانوی وزیراعظم بورس جونسن بھی دورہ پاکستان کے منسوخی پر انگلش بورڈ سے ناراض تھے۔

برطانوی اخبار کے مطابق حکومت برطانیہ کے مطابق انگلینڈ نے دورہ پاکستان سیکورٹی کسی سیکورٹی خدشہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے کھلاڑیوں کے آرام کی وجہ سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے، سابق انگلش پلیئر

انگلینڈ کو اپنے فیصلے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور کرکٹ بورڈ یہ واضح کرچکا ہے کہ ان دوروں کی منسوخی کے پیچھے کسی قسم کے سیکورٹی خدشات نہیں۔

پاکستان دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ یہ اطلاعات تھیں کہ انگلش بورڈ نے اپنے پلیئرز کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ کیا لیکن اب پلیئرز ایسوسی ایشن کا موقف آیا ہے کہ ان سے تو دورے کے بارے میں کچھ پوچھا ہی نہیں گیا۔

 


متعلقہ خبریں