نئی دہلی: عدالت میں فائرنگ 4 افراد ہلاک


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت کے احاطے میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ گینگسٹر قیدی جتیندر گوگی پر کیا گیا جو موقع پع ہی ہلاک ہو گیا۔

حملہ آواروں نے وکیل کے لباس پہن رکھے تھے، ان کی فائرنگ کے بعد پولیس نے بھی فائر کھول دئیے جس کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گوگی کو اپریل میں مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ  کے تحت گرفتار کیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں