امریکا میں اسرائیل کے آئرن ڈوم کے لیے1ارب ڈالر کی منظوری


امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے لیے 1 ارب ڈالر فراہم کیے جانے کےحق میں ووٹ دیا ہے۔

دو دن قبل ہی کانگریس میں اسرائیل کے متنازع آئرن ڈون کی فنڈنگ کے حوالے سے اعتراضات اٹھانے کے بعد بل کو انتہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 420 اورمخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے۔ مخالفت میں 8 ڈیموکریٹس اور 1 ریپبلکن نے ووٹ ڈالا۔ اس موقعے پر2 ارکان غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 41 فلسطینی زخمی

اس وسیع منظوری کے بعد بل سینیٹ کو بھیج دیا گیا تاہم سینیٹ میں رائے شماری کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم چند لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے بل کی ایک شق کو ویٹو کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگروہ شق بل میں شامل کی گئی تو وہ  بل کے خلاف ووٹ دیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی ایوان نمائندگان، ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے دباؤ پر کانگریس کے بعض اراکین نے اسرائیل کو آئرن ڈوم کی مدد میں دی جانے والی رقوم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ہیکنگ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے رواں سال مئی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پربدترین بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی اموات ہوئی تھیں۔

فنڈنگ کی مخالف ڈیموکریٹس ارکان میں رشیدہ طلیب نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کرنی ہے۔

 


متعلقہ خبریں