ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے 10 انتہائی خوبصورت راستے


دنیا میں کچھ ایسے راستے ہیں جو شاندار پہاڑوں، سرسبز جنگلات، وسیع و عریض میدانوں، سمندری ساحلوں  سے گزرتے ہیں، ڈبلیو ڈی نے ایسے ہی خوبصورت راستوں کی فہرست جاری کی ہے۔

دنیا کی مشہور سڑکوں میں سے ایک روٹ 66 ہے جو  4000 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اسے امریکا کا ایسا پہلا مسلسل ہموار راستہ سمجھا جاتا ہے، جو مشرق اور مغرب کو ملاتا ہے۔

آئسفیلڈز پارک وے کو ہائی وے 93 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کینیڈا کے پہاڑوں سے گزرتا ہوا یہ راستہ  قدیم گلیشیئرز، آبشاروں، جھاڑیوں اور زمرد جھیلوں سے ہو کر گزرتا ہے۔

2 لاکھ 57 ہزار500 کلومیٹر طویل یہ راستہ پورے امریکی براعظم پر پھیلا ہوا ہے۔ امریکی ریاست الاسکا کو جنوبی امریکی علاقوں سے جوڑنے والا یہ راستہ 20 مختلف ممالک سے ہو کر گزرتا ہے۔

پہاڑوں سے گزرتا یہ روٹ جنیوا جھیل سے گزرتا ہو کر فرانسیسی علاقوں تک جاتا ہے۔ 700کلومیٹر طویل یہ راستہ فرنچ ایلپس سے گزرتا ہے اور کئی شاندار پہاڑی درے راستے میں آتے ہیں۔

جرمنی کے جنوب مشرقی باویریا کی روسفیلڈ پینوراما روڈ روڈ الپائن کے انتہائی خوبصورت نظارے پیش کرتی ہے۔

چیپمین پیک ڈرائیو راستہ جنوبی افریقہ میں بحر اوقیانوس کے ساحل کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ تیز ہواؤں کے درمیان سے گزرنے والا یہ راستہ 20 ویں صدی کے اوائل میں ریت کے نسبتا نرم پتھروں کو تراش کر بنایا گیا تھا۔

اسٹیٹ ہائی وے 8 کو ایس ایچ 8 بھی کہا جاتا ہے۔ یہ راستہ جھیل ٹیکاپو اور جھیل پکاکی سے ہوتا ہوا شمال کی طرف ماؤنٹ کوک کی طرف جاتا ہے۔ جو نیوزی لینڈ کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں