نیشنل ٹی 20 کپ: سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی 20 کپ، کھلاڑیوں کو جرمانوں کا سامنا

نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے روز کے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سندھ کی جانب سے خرم زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 49 گیندوں پر 84 رنز بنائے جب کہ دانش عزیز 17 اورانور علی نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

سندھ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سدرن کی جانب سے عامر یامین نے 43، ذیشان اشرف 34 اور زین عباس نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے دو، جب کہ شاہنواز دھانی، رومان رئیس، زاہد محمود اور انور علی نے بالترتیب ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں