اسلام آباد:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، میٹرو سٹیشن کے باہر فائرنگ سے تین زخمی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون کو شوہر نے قتل کر دیا جب کہ دوسرے واقعے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان ایکسپریس ہائ وے میں پیش آیا جہاں شوہر نے اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جب کہ خاتون فائر لگنے سے موقع پر جانبحق ہو گئی۔

دوسرا واقعہ اسلام آباد کے علاقے آئی نائن لنک روڈ میٹرو اسٹیشن کے سامنے پیش آیا جہاں ایک گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

گاڑی پر فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی فائرنگ سے 9 سالہ بچی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی تھی۔

اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران 5 افراد قتل

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام کے سیکٹر جی 8/4 میں  پیش آیا تھا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ادارے کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے جاں بحق ہونے والی بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی تھی۔

آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے، شیخ رشید


متعلقہ خبریں