وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ


وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی خفیہ ادارے (آئی ایس آئی) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اہم وزرا،خیبر ختونخوا اور بلوچستان کے وزرا اعلی بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔


متعلقہ خبریں