بلاول سے امریکی و برطانوی سفارتکاروں کی ملاقاتیں: افغانستان پر تبادلہ خیال

بلاول سے امریکی و برطانوی سفارتکاروں کی ملاقاتیں: افغانستان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلیر اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے زرداری ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا وفد فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا: خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر نے سندھ کے دورے سے متعلق اپنے منصوبے سے آگاہ کیا جس کا انہوں نے خیرمقدم بھی کیا۔

چین کا افغانستان سے معاشی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

انہوں نے امریکی سفارتکار انجیلا ایگلیر کو یقین دہانی کرائی کہ اہل سندھ کی روایتی میزبانی کے باعث آپ کا دورہ سندھ یادگار ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی ملاقات کی ہے۔

افغانستان کا معاشی بحران خطرناک ثابت ہو گا، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گفت و شنید کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے دورہ سندھ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

قاتل کو پھانسی دی جائیگی، ڈاکوؤں کے ہاتھ پیر کاٹے جائیں گے: ملا نورالدین ترابی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سفاتخانے کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کے لیے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ بھی گیا تھا جہاں باہمی دلچسپی کے متعلقہ امور کےعلاوہ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں