نوازشریف کی ویکسینیشن: کینیڈا سے فون آیا،وارڈ بوائے نے انٹری کی،وزیرصحت


وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسینیشن کے لیے کینیڈا سے فون آیا اور وارڈ بوائے نے انٹری کی۔

ہم نیوزکے پروگرام پاکستان کا سوال میں گفت گو کرتے ہوئے وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ کینیڈا سے نوید نامی شخص نے فون کرکے آئی ڈی کارڈ کا اندراج کرایا اورآپریٹر سے کہاکہ یہ نمبر اس کے والد کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف لندن میں،شناختی کارڈ پر پاکستان میں جعلی کورونا ویکسین لگ گئی

انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی اورایسا اس نے ذاتی تعلقات کی بنا پر کیا ،ایف آئی اے  اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے،ایک ملازم 2015اور دوسرا 2016میں بھرتی ہوا تھا۔

وزیرصحت نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی یہ بہت بڑی کوتاہی تھی، یہ سارا معاملہ سائبر کرائم میں بھی رپورٹ ہوا،ہمیں تو یہ شوق نہیں ہے کہ نوازشریف کا آئی ڈی کارڈ جمع کرائیں۔

یاسمین راشد کہتی ہیں کہ جس نے بھی یہ کیا ہے وہ پاکستا ن دشمن ہے، سوچنا چاہیے کہ اس سارے معاملے کے پیچھے کون ہے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔


متعلقہ خبریں