گوشت، چاول،گھی، انڈے، دودھ اور تیل سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی ہے۔

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں مجموعی طور پر 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت 10 اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں جب کہ 21 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار مجموعی شرح 13.88 فیصد رہی جب کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی 16.25 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی اوسطاً 3 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جس کے بعد اوسط قیمت 108 روپے 46 پیسے فی کلو ہوگئی جب کہ ٹماٹرکی فی کلو قیمت 7 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 62 روپے38 پیسے ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں گھی 59 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس کے بعد گھی کی اوسط فی کلو قیمت 345 روپے 70 پیسے ہوگئی جب کہ انڈے 2 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے تو فی درجن قیمت 178 روپے 92 پیسے ہو گئی۔

مہنگائی پر اجلاس: افسران نے معطلیاں گنوا دیں، کارروائی ناکافی، نتائج بتائیں، وزیراعظم

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 9 روپے 41 پیسے بڑھی جس کے بعد گھریلوسلنڈرکی قیمت 1927.30 روپے ہوگئی جب کہ مٹن ایک روپے 39 پیسے، بیف 88 پیسے اور زندہ مرغی بھی 29 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، چائے، دودھ، دہی، گڑ اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 19 روپے 75 پیسے اور کیلے کی فی درجن قیمت میں اوسطاً 5 روپے 93 پیسے کمی آئی ہے۔

مہنگائی کیساتھ عوام کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک

اعداد و شمار کے مطابق لہسن 5 روپے 75 پیسے فی کلو، پیاز 2 روپے 74 پیسے، دال مونگ 3 روپے 71 پیسے، دال ماش 4 روپے 27 پیسے، دال چنا ایک روپے 91 پیسے اور دال مسور 49 پیسے سستی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں