برطانوی شہزادی کا چیمپئین کو منفرد خراج تحسین: کیٹ نے ایما کے ساتھ ٹینس کھیلی

برطانوی شہزادی کا چیمپئین کو منفرد خراج تحسین: کیٹ نے ایما کے ساتھ ٹینس کھیلی

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یو ایس اوپن چیمپئین شپ جیت کر وطن واپس لوٹنے والی اسٹار کھلاڑی ایما روڈاکانو کو انتہائی منفرد اندازمیں خراج تحسین پیش کیا تو دونوں کے چہروں پہ مسکراہٹ بکھر گئی۔

فوٹو شوٹ: میگھن کو کروڑ سے زائد کی انگوٹھی مشرق وسطیٰ سے ملی؟ بحث چھڑ گئی

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ٹینس کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹینس کٹ پہن کر ان کے ساتھ میچ کھیلا تو نہ صرف خود بہت لطف اندوز ہوئیں اور پرجوش دکھائی دیں بلکہ 44 سال بعد فتح برطانیہ کے نام کرنے والی کھلاڑی ایما نے بھی اپنی زندگی کے بہترین لمحات گزارے۔

پاکستان کا دورہ شاندار اور یادگار رہا، برطانوی شہزادی

یو ایس اوپن چیمپئین شپ جیتنے والی کھلاڑی ایما نے شہزادی کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین لمحات کیٹ مڈلٹن کے ساتھ ٹینس کھیل کر گزارے ہیں اور جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسٹارکھلاڑی 18 سالہ ایما کی شاندار کامیابی پر ان کے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب نیشنل ٹینس سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شرکت کی اور یو ایس اوپن چیمپئین شپ جیت کر لوٹنے والی کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے برطانوی ٹینس اسٹار ایما روڈاکانو سے ملاقات کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک میچ ان کے خلاف کھیلا تو ایک میچ میں وہ ان کی پارٹنر بنیں۔

39 سالہ برطانوی شہزادی نے 18 سالہ ٹینس اسٹار کی کامیابی پر بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹینس کے میدان میں شاندار کامیابی نہایت متاثر کن ہے۔

مشرقی لباس میں برطانوی شہزادی کی پاکستان آمد نے عوام کے دل جیت لیے

ڈچس آف کیمبرج جو سالانہ موسم گرما کی تعطیلات گزار کر واپس لوٹی ہیں، ٹینس کورٹ میں اپنے نیلے رنگ کی ٹینس اسکرٹ ، سفید شارٹس اور اسپورٹس جوتوں کے ساتھ بہت متاثر کن دکھائی دیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یو ایس اوپن کی فاتح ایما روڈا کانو گزشتہ 44 سال میں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق جب شہزادی ٹینس کورٹ میں اپنی 90 پاؤنڈز مالیت کی اسکرٹ اور سفید شارٹس کے ساتھ اتریں تو نہایت دلکش نظر آئیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں ٹینس کی سرپرسٹی شاہی خاندان کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں