نیشنل ٹی 20 کپ: سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو شکست دے دی


نیشنل ٹی 20 کپ میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دو وکٹوں شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کی انہوں نے 45 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے تین، عاکف جاوید اور کاشف بھٹی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بلوچستان کے کپتان امام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز اسکور کئے۔ عمید آصف 32 اور کاشف بھٹی 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے عثمان قادر نے چار جب کہ وہاب ریاض نے دو اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں