جمائما گولڈ اسمتھ کو راحت فتح عل خان کی موسیقی اچھی لگی

جمائما گولڈ اسمتھ کو راحت فتح عل خان کی موسیقی اچھی لگی

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی راحت فتح علی خان کی موسیقی اور گلوکاری اچھی لگی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

ہم نیوز کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پہ اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں استاد راحت فتح علی خان کو ساتھیوں کے ہمراہ سر بکھیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کو 2 سال تک کس نے ہراساں کیا؟

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ساتھ اور دیگر عملے کے ساتھ بھی راحت فتح علی خان کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

جمائما  گولڈ اسمتھ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج سیٹ پر عظیم راحت فتح علی خان صاحب کی ایک حقیقی لائیو پرفارمنس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

جمائما خان کو پاکستانی رکشے کی تلاش

جمائما گولڈ اسمتھ  نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

اس فلم کی اسکرپٹ رائٹراورپروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم بنائیں گی۔  اس پروجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔


متعلقہ خبریں