بھارت: آسام میں مسلمانوں پر تشدد، ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے بعد پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے۔ آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا اور سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی۔ ترجمان کے مطابق نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تسلسل پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری شہریوں کو شہید کئے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی قابض فورسز نے اڑی سیکٹر میں 65 سالہ بزرگ سمیت 3 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔

بھارت: ممتاز اسلامی اسکالر کلیم صدیقی گرفتار، مذہب تبدیل کرانیکا الزام

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازه مثال ہے۔

عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ بھارت یہ جان لے کہ وہ ریاستی ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ اڑی میں دراندازی کے خلاف نام نہاد آپریشن درحقیقت وہی جعلی آپریشن ہے جس کے بارے میں پاکستان خبردار کرتا آیا ہے۔

کشمیری کمیونٹی نے مودی کیخلاف تاریخی احتجاج کا اعلان کر دیا

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن کے نام پر ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ رواں سال 100 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں