خیبرپختونخوا: بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، وزیراعلیٰ نے وفاق کو خط لکھ دیا

خیبرپختونخوا: بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، وزیراعلیٰ نے وفاق کو خط لکھ دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔

کراچی والوں کے لیے بجلی97پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زیادہ بل پر احتجاج کرتے ہوئے وفاق کو خط لکھا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ  اگر لوڈ شیڈنگ، زیادہ بل آنے اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

وفاق سے کہا، اسپتالوں کی چابیاں لو اور چلاؤ لیکن وہ نہیں چاہتا: وزیراعلیٰ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ محمود خان نے لکھا ہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہونے سے صوبائی حکومت کی ساکھ متاثر ہوگی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے نے خط میں وفاق کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبہ بجلی اور گیس پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صوبے کی معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ہوشیار: اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں ڈینگی پھیلنے لگا

وزیراعلیٰ کے پی نے وفاق سے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں سے حکومت کا امیج بھی متاثر ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں