کورونا وائرس کے باعث مزید42 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار524 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید2 ہزار60کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ36ہزار888 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار 958کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 6 ارب خوراکیں لگ گئیں

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار583، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار913، بلوچستان میں 32 ہزار837، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 535افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار327، خیبرپختونخوا 5 ہزار488، اسلام آباد 910، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 346 اور آزاد کشمیر میں 734 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں