پاکستان بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سےورچوئل  خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی تیاری، جدید جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور عدم استحکام پیدا کرنے والی روایتی صلاحیتوں کا حصول دونوں ملکوں کے درمیان موجود ڈیٹیرنسس کو بے معنی کر سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گذشتہ فروری میں ہم نے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کے 2003 کے معاہدے کا اعادہ کیا۔ امید یہ تھی کہ اس سے دہلی میں حکمت عملی پر دوبارہ غوروخوض ہوگا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے۔  وہ اس بربریت سے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنائے اور اس کے لیے بھارت کو لازماً یہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں