جمائما خان کی فلم میں عمران خان کے فیورٹ گلوکار


وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما خان کی نئی آنے والی فلم میں عمران خان کے پسندیدہ شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی قوالی کو بھی شامل کر لیا گیا۔

جمائما نے انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں یہی قوالی گاتے سُنا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی صارفین سے نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ کے حوالے سے مدد طلب کی تھی۔

سجل علی اور جمائمہ خان کی تصویر وائرل

انہوں نے کہا تھا کہ کوئی انہیں اس قوالی کے انگریزی میں ترجمے کے حوالے سے مدد کرے، جس کے بعد ایک صارف نے انہیں ٹوئٹ پر رپلائی دیا تھا اور ان کی مشکل حل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔

ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’ یہ دل میرا‘ میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہو گا۔


متعلقہ خبریں