نادیہ خان سائبر کرائم کا شکار،ملزم گرفتار


معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان سائبر کرائم کا شکار ہو گئیں، یوٹیوب چینل بحال کرنے والا آئی ٹی ماہر ساری کمائی لے اڑا۔ ایف آئی اے نے شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ نادیہ خان کا گزشتہ سال ستمبر میں یوٹیوب چینل  ہو گیا تھا جسے ریکور کرنے کے لیے اس نے ایک آئی ٹی ماہر کی خدمات حاصل کیں ۔

ملزم حماد سمیع نے چینل  بحال کر دیا مگر ہوشیاری سے یوٹیوب  کی سیٹنگ بدل دی اور بنک اکاوئنٹ سمیت تمام معلومات تبدیل کر دیں اور کمائی اپنے بنک اکاونٹ میں منتقل کرنے لگا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبر کرائم نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے اداکارہ کو مالی نقصان پہنچایا، نادیہ خان کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے شکایت کی جس پر ملزم  کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں