سجل علی اور اذان سمیع کی جوڑی کے چرچے


خوبرواور باصلاحیت اداکارہ سجل علی اور گلوکار اذان سمیع خان جَلد ہم ٹی وی کے ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آ نے والے ہیں جس  کے  ٹیزر  نےسوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے۔

عنقریب  ہم ٹی وی پر مومنہ درید کی پروڈکش میں بننے والے ڈرامے عشق لا  میں سجل علی معروف سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے، گلوکار و میوزک کمپوزر اذان سمیع خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

ڈرامے ’عشقِ لا‘ کا ٹیزر  چند گھنٹے قبل ہی  جاری کیا گیا ہے جس کی دھوم اس وقت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔


واضح رہے کہ سجل علی اس ڈرامے میں ایک خاتون صحافی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ ڈرامے میں یمنیٰ زیدی بھی سجل علی کے مدمقابل مضبوط کرادرنبھا رہی ہیں۔


یاد رہے کہ  اذان سمیع خان کا  پہلے ڈرامے میں اداکری کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل اپنی موسیقی کی وجہ سے  مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں

سجل علی پاکستان شوبز انڈسٹری کو کئی سپر ڈوپر ہٹ ڈرامے دے چکی ہیں۔ معصوم چہرے اور خوبصورت آنکھوں والی سجل علی کی جاندار اداکاری ہی اُن کی پہچان ہے۔

سوپ سیریل سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سجل علی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں