ویکسین لگوائیں ورنہ پابندیاں لگیں گی، سہولتیں جائیں گی،شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ  رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک ویکسین لگوائیں ورنہ پابندیاں لگیں گی اور سہولتیں جائیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا  اوراس کے کام کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری 30ستمبرتک کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوا لیں۔

وزیر داخلہ نے متبنہ کیا کہ 30ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں،ویکسین نہ لگوانے والے  مختلف سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز