خلیجِ بنگال میں طوفان ’گلاب‘ سے کراچی میں بارش کا امکان


خلیج بنگال میں طوفان بننے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں

بھارتی محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے

طوفان بننے کی صورت میں اسے ’گلاب‘ کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  لیکن  محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان  کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تھوڑی سی بارش کا بڑا امتحان، کئی علاقوں میں پانی جمع

بھارتی ماہرِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے۔ عمومی طور پر مون سون میں بحیرہ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن میں  شدت آگئی ہے جو سائیکلونک اسٹارم کی صورت اختیار کر گیا ہے، عام طور ستمبر میں بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔

بھارتی ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج پھر بارش برسے گی: محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ طوفان وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے بعد جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

بھارتی ماہرِ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’گلاب‘ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس طوفان کا نام ’گلاب‘ پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں