مریم نواز نے والد کو جعلی ویکسینیشن لگوائی، شہباز گل


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن  کی سازش مریم نواز اور کچھ ایم پی ایز نے ملکر کر تیارکی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے بعد ویکسی نیشن کےعمل پرحملہ کیاگیا۔

نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کااندراج پاکستان کے خلاف سازش ہے،چودھری شہباز،ابوالحسن ،عادل رفیق اور نوید سمیت واقعے کے6کردار ہیں۔

سازش کا مقصد تھاکہ پاکستان میں ویکسی نیشن ٹھیک نہیں، جعلی ویکسینیشن میں ملوث عادل رفیق کو ایم پی اے چودھری شہباز نے بھرتی کرایا۔

کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ن لیگ خوردبرد کرتی رہی، نوید نامی شخص ملک سے باہر بھاگاہوا ہے ، وہ شادباغ کارہنے والا ہے، اسے واپس لے کر آئیں گے ۔

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ ہی نے سب سے پہلے جعلی ویکسین کی خبرپھیلائی،مریم نوازکے بیان کےبعد بھارتی میڈیا نے اس معاملے کواٹھا یا۔

ہم کس کس کونکالیں گے ،ہر ادارے میں یہ حرکت کرکے گئے ہوئے ہیں،ویڈیو بنانے والی خاتون نے ذمہ داری لگائی ،ایم پی ایز نے عمل کرایا، یاسمین راشد کو خراج تحسین کروں گا جنہوں نے کیس کو ہینڈل کیا۔

شہبازگل نے کہا کہ وہ اگلی بار سستے بازار کمپنی کا سکینڈل لے کرآئیں گے ،  ثبوت کوئی اور نہیں انکی اپنی واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ ہوں گے۔

معاون خصوصی کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پیسے اکاونٹس سے کیسے نکلے،  وہ نہیں جانتے،یہاں روز محشر لگا ہوا ہے کہ باپ بیٹے کو نہیں پہچان رہا اور بیٹا باپ کو۔

توشہ خانہ کا قانون بنا دیا گیا ہے ،جس کو تحفہ ملے وہ کم از کم 50فیصدرقم دے کر گھر لے کر جائے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ کورونانے دنیا بھر کو چیلنجز سے دوچار کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا میں غریب کوبچانا ہے۔

ہر شخص لاک ڈاون کے حق میں تھا لیکن وزیراعظم کوغریب کااحساس تھا،چین نے مشکل میں پاکستان کی مددکی اورویکسین فراہم کی،کورونا کی مشکل صورتحال میں ایک ملک نے ہمیں ریڈ لسٹ میں ڈال دیا۔


متعلقہ خبریں