پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی قسم کو تشویشناک قرار دے دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: ڈبلیو ایچ او کے کنٹری سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین حکمت عملی اپنائی۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کنٹری سربراہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کورونا ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے جبکہ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں 2 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین نہیں لگائی جا سکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ کورونا ویکسین لگا رہا ہے اور پاکستان کی کورونا ویکسین لگانے کی مہم انتہائی تیز اور مؤثر ہے۔ پاکستان میں مکمل ویکسین یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

کنٹری سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوچکی ہے جبکہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ویکسین زیادہ ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔ پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین کم ہونے کے باوجود کیسز کم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا اگلےسال تک ختم ہوسکتی ہے، سی ای او موڑرنا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بہترین کام کیا ہے اور پاکستان میں کورونا رسپانس میں بہترین کوآرڈی نیشن رہی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے باوجود اموات کی شرح کم رہی اور چوتھی لہر میں ویکسین کے باعث شرح اموات کم ہوئی۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے ویکسی نیشن کے باعث کسی ہیلتھ ورکر کی موت نہیں ہوئی اور پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کے باعث ڈیلٹا کیس میں کمی آئی۔ پاکستان جینومک سیکونسنگ کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں