چیئرمین نیب کے لیے شہباز شریف سے مشورہ نہیں کریں گے، فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے شہباز شریف سے مشورہ نہیں کریں گے، ان سے مشورہ ایسے ہی ہے جیسے چور سے پوچھیں کہ تفتیشی کون ہونا چاہیئے۔

جہلم  میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کام کر رہے ہیں، یہ طے ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق شہباز شریف سے نہیں پوچھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں،انہوں نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو للکارا،کلبھوشن گرفتار ہوا تو نواز شریف نے کہا کہ ایسے تو لوگ آتے جاتے ہیں، ماضی میں بے شرم لوگ پاکستان میں حکمران رہے ہیں۔

نواز شریف کی حالت اشرف غنی جیسی ہے، دونوں ایک جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،دونوں ڈالرز کے بیگ بھر کے باہر چلے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں،ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف نے کلین سوئپ کیا، اگلے لوکل گورنمنٹ انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں ٹکٹ لینے والے لوگ نہیں ہیں۔
ن لیگ نے الیکشن لڑنے کیلئے لوگوں کو 5 کروڑ روپے کی آفر کی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ٹوٹی ہوئی اور بکھری ہوئی پارٹیاں ہیں،آنے والا الیکشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیلئے آخری الیکشن ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ عالمی لیڈرشپ اس وقت عمران خان اور پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، آئندہ انتخابات میں بھی عمران خان کامیاب ہو کر حکومت بنائیں گے،ماضی کی حکومتیں صرف لیڈرز کے ساتھ تعلقات اور دوستیاں بناتی تھیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے حقائق سامنے لانے سے انگلینڈ ٹیم پر دباوَ بڑھا۔


متعلقہ خبریں