انوکھا فیصلہ، انوکھی سزا: ملزمان کو نماز پڑھنے، درخت لگانے اور مساجد کی صفائی کا حکم


کندھ کوٹ میں عدالت نے منفرد فیصلہ سنا دیا،ملزمان کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے،ہر جمعہ دو مساجد  کی صفائی کرنے اور درخت لگانے کا حکم دے دیا۔

کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کی گری ہوئی تاروں کے ساتھ  الجھ کرتین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں ،مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او خالد باجکانی ، لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اشرف ، لائن مینز  فاروق نوباری اورطارق ملک کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنایا ہے۔

پولیس کوحکم دیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔


متعلقہ خبریں