کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پر اب ہنسی نہیں آتی، مریم اورنگزیب


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پر اب ہنسی نہیں ترس آتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پر اب ہنسی نہیں بلکہ ترس آ رہا ہے، ‎حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے لیکن عمران خان کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہو پایا۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمت 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو اپنی حکومت چلانے کے لیے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنوانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے ملزم عمران خان مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی پشاور، آٹا چینی چوری میں مطلوب ہے۔ ‎ملزم عمران خان غیر قانونی فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس میں مطلوب ہے۔ ‎ملزم عمران خان شہباز شریف کی طرف سے دائر ہتک عزت کے 10 ارب روپے کے دعویٰ میں مفرور اور مطلوب ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎شہباز شریف سے مشاورت عمران خان کی منشا، ذاتی پسند یا ناپسند کی نہیں بلکہ آئین کی ضرورت ہے اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت عمران صاحب کی مرضی کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بغیر فیصلہ ہوا تو وہ غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں