شوہر کے گنجے ہونے کا انکشاف، نئی نویلی بیگم کا طلاق کا مطالبہ


 ریاض: خاتون نے شادی کے دو دن بعد ہی شوہر کے گنجے ہونے کے انکشاف پر طلاق مانگ لی

سعودی عرب میں طلاق کا ایک انوکھا ترین کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون  شادی کے صرف دو روز بعد ہی طلاق  کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ طلاق کے مطالبے کا سبب یہ انکشاف تھا کہ خاتون کا شوہر “گنجا” ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گنج کروائیں اچھا رشتہ پائیں، لڑکیوں کیلئے آفر

قانونی مشیر احمد عجب نے بتایا کہ شوہر نے اس کیس کے حوالے سے مشاورت طلب کی اور ساتھ ہی یہ بات معلوم کی کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔

قانونی مشیر نے واضح کیا کہ اگر شوہر میں نفرت انگیز اور ٹھوس عیب کا انکشاف ہو مثلاً دیوانہ پن، برص، جذام یا کوئی اور مرض وغیرہ تو بیوی فسخِ نکاح کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتی ہے، تاہم گنجا پن کوئی ٹھوس عیب نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں