عمرشریف کیلئے ایئر ایمبولینس آج پہنچے گی

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ: جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا

پاکستان کے مزاحیہ اداکارعمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

امکان ہے کہ ایمبولینس آج رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، کپتان کے ہمراہ عملے کے 5ارکان بھی پاکستان آئیں گے۔

عمرشریف کے سفری اور علاج کے دیگر اخراجات کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکہ نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

عمر شریف نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کا بولا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے رہے ہیں، اور اس بار انہیں امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان ان کی مدد کریں گے۔ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی، اب وہ بھی مدد کے انتظار میں ہیں۔


متعلقہ خبریں