مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی


پاکستان کی اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اداکارہ نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری کے ذریعے کیا۔ مشال خان نے بتایا کہ ہیر حلیمہ نامی خاتون کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔

ماڈل نے دھمکی امیز پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا۔ خاتون کے نام سے بنے اس اکاؤنٹ نے اداکارہ پر تیزاب پھینکنے کیلئے مدد طلب کی۔

خاتون نے کمنٹ میں لکھا کہ ان جیسی خواتین کو معاشرے سے ختم کر دینا چاہیے، ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہوں، کوئی اس معاملے میں میری مدد کرے۔

ہیر حلیمہ نامی خاتون کی دھمکی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مشال خان نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ ایسے لوگ اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دھمکیاں اور تبصرے کرتے ہیں۔

مشال خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔


متعلقہ خبریں