دنیاکو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کے لیےمحفوظ ہے، مائیک ہیزمین


آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کے لیے دیگر ممالک کی طرح محفوظ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں پاکستان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو انجوائے کر رہا ہوں۔ اگر مجھے سیکیورٹی کا مسئلہ ہوتا تو میں یہاں کبھی نہ آتا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کا سامنا کیسے کریں؟ نیوزی لینڈ پریشان

مائیک ہیز مین نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کی منسوخی پر روز خبریں سننے کو مل رہی ہیں جس پر دکھ ہو رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کیا لیکن پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹ کی معلومات شیئر نہیں کیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں سے پوچھے بغیر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا جو افسوسناک ہے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی جنوبی افریقہ پہنچے اور کورونا کا بہانہ کر کے دورہ منسوخ کر دیا۔

آئی سی سی کو ان معاملات کو دیکھنا چاہیے کیوں کہ انگلینڈ جو بھی کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ حال ہی میں جب جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا، میں بھی پاکستان میں موجود تھا۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

آسٹریلین کمنٹیٹر  کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں کرکٹرز  ٹینلٹ سے بہت متاثر ہوں۔پاکستانی کرکٹرز کی بیٹنگ اور باولنگ اسٹائل مختلف ہے۔پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا۔ پاکستان کے کرٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دورہ ملتوی لیکن آئی پی ایل کی اجازت، سابق انگلش کپتان اپنے کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ بہت پیار کرنے والےہیں۔میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی

واضح رہے کہ مائیک ہیز مین  اس وقت  نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ اور کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں


متعلقہ خبریں