دبئی میں ریت کا طوفان


دبئی میں آنے والے ریت کے طوفان سے بڑی بڑی عمارتیں نظروں سے اوجھل ہو گئیں اور حد نگاہ صرف50 میٹر رہ گئی۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے بتایا کہ جمعے کو آنے والے ریت کے طوفان کیساتھ العین کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ شارجہ اور دبئی کے کچھ حصوں میں بارش کی اطلاع ملی۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ گاڑیاں آہستہ چلائیں تاکہ حد نگاہ کم ہونے کے سبب حادثات سے بچ سکیں۔

ریت کے طوفان کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فضا میں نمی بڑھ جائے گی، ساحلی علاقوں میں 85 فیصد تک رہی۔

ریت کے شدید طوفان سے معمولات زندگی بھی متاثر رہے۔  پروازوں کا رخ موڑنا پڑا اور کھلی ہوا میں کام کرنے والوں کو کپڑے سے منہ ڈھانپنے یا پھر فیشل ماسک کا سہارا لینا پڑا۔

ہوا میں ریت کے ذرات اڑنے سے گاڑیوں اور دوسری چیزوں پر ریت کی لہربن گئی۔  پولیس نے ٹریفک حادثات ہونے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں آہستہ چلانے کی ہدایات بھی دیں

 


متعلقہ خبریں