ذہنی معذورخاتون کو آگ لگانے کا مقدمہ جعلی پیر پر درج

پنجاب کے ضلع وہاڑی کی یونین کونسل میں جعلی پیر نے جن اتارنے کا بہانہ بنا کر ذہنی معذور خاتون کو آگ لگا دی۔ جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے جعلی پیر کے مزید5 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ٹبہ سلطان پور تھانے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی پیر معصوم شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔

مقدمہ میں دفعہ 3371ت پ،324,109,148,149 لگائی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جا ری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز