پی آئی اے عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی


قومی ایئرلائن پی آئی اے کے عملے نے دیانتداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے عملے نے  کراچی آنے والے مسافر کو 15 لاکھ روپے زائد مالیت کے 9 ہزار 200امریکی ڈالر کی رقم واپس کردی۔

مسافر پی آئی اے کی پرواز PK369 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ مسافر جلد بازی میں اپنا قیمتی سامان سے بھرا بیگ جہاز میں ہی بھول گیا۔

یاد آنے پر مسافر نے فوری پی آئی اے حکام کو بیگ بھول جانے سے متعلق آگاہی دی۔ مسافر کے بیگ میں غیرملکی کرنسی سمیت پاسپورٹ سمیت اور اہم قیمتی سامان تھا۔

پی آئی اے کے عملے نے فوری تلاش شروع کی اور مسافر کا بیگ اور قیمتی سامان لوٹا دیا۔ مسافر نے 9ہزار سے زاید امریکی کرنسی، پاسپورٹ اور دستاویزات واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا

مسافر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے عملے اور انتظامیہ نے زبردست سروس دی۔ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات پی آئی اے عملے کو جیسے بیگ کھونے کی اطلاع دی، انہوں نے بیگ کی تلاش شروع کی۔

قومی ایئرلائن عملے نے تلاشی کے بعد بیگ سمیت قیمتی سامان پاسپورٹ بحفاظت واپس کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے عملے کو ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر شاباش دی ہے۔


متعلقہ خبریں