خبردار جھولے میں بیلٹ نہ لگانے سے بچی کی موت


امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں جھولے کے دوران بیلٹ نہ لگانے سے 6 سالہ بچی کی 120 فٹ بلندی سے گرنے سے موت واقع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بچی کی جھولے سے گرنے کی موت کا سبب جھولے آپریٹر کو ٹھرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کا بیلٹ ٹھیک طرح سے بند نہیں ہوا تھا جسے چیک کرنا آپریٹر کا کام تھا لیکن آپریٹر نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق جھولے پر موجود دونوں آپریٹرز کو چند روز پہلے ہی ٹریننگ دی گئی تھی اور جن کے بارے میں کہا گیا کہ انہیں ٹھیک طرح سے ٹریننگ نہیں دی گئی۔

جھولے پر مسافر کو مضبوط رکھنے کے لیے دو بیلٹ لگائے گئے ہیں جو مسافر کو مضبوطی سے باندھ رکھتے ہیں تاہم بچی کے بیلٹ ٹھیک طرح سے بند نہ ہونے کی وجہ اس کی موت کا سبب بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی میں ٹھنڈی ڈرنک نے جان لے لی

6 سالہ بچی جھولے سے 120 فٹ کی بلندی سے نیچے آ گری جس کے باعث اسے شدید چوٹیں لگیں اور وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

رائیڈ شروع ہونے سے قبل الارم  بھی بجا جو اس بات کا اعلان تھا کہ آخری سواری کا سیٹ بیلٹ درست نہیں ہے تاہم آپریٹرز نے اس پر توجہ نہیں دی۔


متعلقہ خبریں