موجودہ حکومت 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کر چکی ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور معیشت کمزور کیوں ہے ؟ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہم مافیا سے مقابلہ کر رہے ہیں اور عمران خان سڑکوں کے نام پر کرپشن کے خلاف تھے کیونکہ سڑکوں کے نام پر بہت زیادہ کرپشن ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک انگریزی اخبار میں کہا گیا اسلام آباد موٹروے کی لاگت بڑھ گئی اور شریف فیملی نے سڑکوں کو بڑا کاروبار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں، محمد زبیر

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کا 65 سال میں کل قرضہ 6 ٹریلین تھا لیکن زرداری اور نواز فیملی نے قرضے کو 27 ٹریلین تک پہنچا دیا۔ 60 ارب روپے کی لاگت سے موٹروے بنائی گئی اور 25 ارب روپے شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے پیسہ آیا۔ موجودہ حکومت نے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں