طالبان کے سیاحتی مقامات پہ جانے اور سیلفیاں لینے پر پابندی عائد

طالبان کے سیاحتی مقامات پہ جانے اور سیلفیاں لینے پر پابندی عائد

کابل: افغان طالبان پر سیاحتی مقامات پہ جانے اور سیلفیاں لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی افغان وزیر دفاع کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

قاتل کو پھانسی دی جائیگی، ڈاکوؤں کے ہاتھ پیر کاٹے جائیں گے: ملا نورالدین ترابی

مؤقر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے جنگجوؤں کو سیاحتی مقامات پر جانے اور سیلفیاں لینے سے منع کردیا ہے۔

اخبار کے مطابق افغان وزیر دفاع نے اپنی ہدایت ایک آڈیو پیغام کے ذریعے جاری کی ہے۔ ملا محمد یعقوب نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گشت کرنے والے جنگجو اپنے علاقوں سے باہر نہ جائیں۔

افغان وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ بعض جنگجو سرکاری دفاتر میں جا کر سیلفیاں لیتے ہیں حالانکہ ان کا وہاں کوئی کام بھی نہیں ہے۔

ملا محمد یعقوب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ یہ بہت قابل اعتراض بات ہے کہ بنا کسی وجہ کے ہر کوئی موبائل فون اٹھا کر اہم اور حساس مقامات کی تصاویر لے رہا ہے۔

افغانستان:طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح گھومنے پھرنے، تصاویر لینے اور ویڈیو بنانے سے نہ دنیا میں کچھ حاصل ہو گا اور نہ ہی آخرت میں کچھ ملے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اپنے آڈیو پیغام میں طالبان جنگجوؤں کو دعوت فکر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حلیے پر بھی غور کریں اور اسے اسلامی اطوار کے مطابق بنائیں۔

واضح رہے کہ افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب بانی طالبان ملا محمد عمر کے صاحبزادے ہیں۔

افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے طالبان کو بتانا ضروری نہیں، امریکی محکمہ دفاع

افغان طالبان امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد ملک کے مختلف شہروں و علاقوں کا رخ کرتے، تفریح کرتے اور سیلفیاں لیتے دکھائی دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں