مچھ میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

مچھ میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشتگردوں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں