حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے، لیڈر شپ جھگڑے ختم کرے : خواجہ آصف

حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے، لیڈر شپ جھگڑے ختم کرے : خواجہ آصف

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی معمولی بات نہیں، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت کا بوریا بسترکسی بھی وقت گول ہو سکتا ہے۔

انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے لیے اتحاد قائم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ  نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوامی خدمت کا ثمر ہے۔

سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مہنگائی اور غربت سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ انہوں ںے زور دے کرکہا کہ  ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ کراچی سے لے کر خیبر تک ن لیگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

ڈیڑھ کروڑ یا10کروڑ؟ شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت پرنئی بحث

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے انتخابات شفاف نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی وقت عام انتخابات کا انعقاد ہو سکتا ہے۔

خواجہ محمد آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں 73 فیصد ووٹ موجودہ حکمرانوں کے خلاف پڑا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ن لیگ میں دراڑیں ختم ہونی چاہئیں اور اتحاد ہونا چاہئیے۔

سابق وزیر دفاع نے تسلیم کیا کہ پارٹی کی لیڈر شپ میں لڑائیاں ہیں اسے ختم کریں۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ جھگڑے ورکرز کے نہیں قیادت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھگڑے ختم نہ کیے تو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکومت عوام کا خون چوس کر ہنس رہی ہے جب کہ عوام مہنگائی و غربت سے تنگ آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بھی خطاب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں