افغان مجاہد کا کارنامہ: زیادہ دور تک مار کرنے والی الیکٹرک گن ایجاد کر لی

افغان مجاہد کا کارنامہ: زیادہ دور تک مار کرنے والی الیکٹرک گن ایجاد کر لی

کابل: افغانستان کے ایک نوجوان نے زیادہ دور تک مار کرنے والی الیکٹرک گن ایجاد کرکے امریکہ سمیت دیگر ترقیافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

100روپےمیں80کلومیٹر: پیٹرول سے چلنے والی گاڑی الیکٹرک کار میں تبدیل

امارات اسلامی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات اسلامی کے نوجوان مجاہد شفیع اللہ بلال نے ایک الیکٹرک گن تیار کی ہے جسے B4 گن کا نام دیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق مجاہد شفیع اللہ بلال کی تیارکردہ الیکٹرک گن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی صلاحیت 300 میٹر تک ہے۔

الیکٹرک کاروں سے ہزاروں کارکنوں کے روزگار کو خطرے

الیکٹرک گن B4  میں الیکٹرک گولیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تیار کردہ الیکٹرک گنوں کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت 10 سے 20 میٹر تک کی ہے۔


متعلقہ خبریں