لیجنڈ عمر شریف، امریکہ کا سفر اہل خانہ کے بغیر کریں گے


کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ممتاز کامیڈین عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے جب امریکہ روانہ ہوں گے تو ان کے اہل خانہ ہمراہ نہیں ہوں گے البتہ ایمبولینس کا طبی عملہ ساتھ ہو گا۔

عمر شریف کو لے جانیوالی ایئر ایمبولینس پیر کی علی الصبح اڑان بھریگی

ہم نیوز کے مطابق اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے پیر کی علی الصبح ایئرایمبولینس جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے جب اڑان بھرے گی تو صرف طبی عملہ ہمراہ ہو گا اوراہل خانہ ساتھ نہیں ہوں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق اداکار عمر شریف کے اہل خانہ 28 ستمبر کو کمرشل پرواز سے امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے ٹکٹیں بک کرائی جا چکی ہیں۔

امریکہ جانے والوں میں اداکار کی پہلی اہلیہ فرح دیبا اور بیٹے جواد عمر اور فواد عمر شامل ہیں۔

اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس نے چونکہ امریکہ پہنچنے سے قبل تین مختلف ممالک میں ری فیولنگ کے لیے رکنا ہے اور اہل خانہ کے پاس وہاں کے ویزے نہیں ہیں اس لیے تیکنیکی اعتبار سے وہ ہمراہ جانے کے اہل نہیں ہیں اور انہیں براہ راست امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں