پنجاب: پسند کی شادی پر زمیندار ناراض،3 گھر نذر آتش

قصور: پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور جاں بحق، متعدد جھلس کر زخمی

سرگودھا: پسند کی شادی کرنے پر مقامی زمیندار نے مبینہ طور پر تین گھروں کو نذر آتش کردیا ہے۔ علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

شادی کے بعد منال خان مزید مقبول

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب میں سرگودھا کے قصبے معظم آباد کے رہائشی اللہ بخش کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے اور زمیندار کی بیٹی نے چند دن قبل پسند کی شادی کی جس پر مقامی زمیندار کا خاندان سخت ناراض ہے۔

اللہ بخش کے مطابق پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے اس کے نئے سمدھی نے بیٹوں کے ہمراہ مل کر اس کے تین گھروں کو نذر آتش کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے اس کی دو بیٹیوں کو جہیز جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

آن لائن شادیوں میں 28 فیصد اضافہ

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس نے شکایت ملنے پر مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک اسے کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں