اداکار عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی

اداکار عمر شریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکہ روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

لیجنڈ عمر شریف، امریکہ کا سفر اہل خانہ کے بغیر کریں گے

ہم نیوز کے مطابق عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ لے جانے والی ایئرایمبولینس کی آمد کے شیڈول میں تبدیلی آئی ہے جس کے تحت اب وہ پیر کی صبح 11 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہ لینڈ کرے گی۔ اس سے قبل ترتیب دیے گئے شیڈول کے تحت اسے اتوار کی شب 11 بجے لینڈ کرنا تھا۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرایمبولینس کراچی میں لینڈ کرنے کے بعد ری فیولنگ کے لیے تقریباً ایک گھنٹہ رکے گی جس کے بعد دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر وہ امریکہ کے لیے اڑان بھرے گی۔

شیڈول کے مطابق امریکہ پہنچنے سے قبل وہ تین مختلف ممالک میں ری فیولنگ کے لیے مختصر طور پر رکے گی۔

اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

ہم نیوز کے مطابق لیجنڈ اداکار عمر شریف کے اہل خانہ ان کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں سفر نہیں کریں گے بلکہ کمرشل پرواز کے ذریعے براہ راست 28 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں