امریکا افغانستان کے 9 ارب ڈالر جاری کرے، شاہ محمود


پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان کے 9 ارب ڈالر جاری کرے۔ افغان معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا لندن میں ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب میں کہا افغان عوام کی مدد کیلئے تعاون کریں گے۔

افغانستان میں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔ مغرب ہمیں قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے، افغان مسئلہ حل کرنا صرف ہمارا کام نہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں سپائلرکا کردارادا کر رہا ہے۔ امید ہے بھارت افغانستان میں سپائلرکا کردارختم کردے گا تو سیاسی مفاہمت کا راستہ آسان ہو جائے گا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت کےسپائلرکردارسےافغانستان میں امن کاوشوں میں رکاوٹیں آئیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان کےمنجمد اکاؤنٹ فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشی ابتری پر قابو پانے کیلئے افغانستان پیسے کواستعمال میں لاسکتا ہے۔ افغانستان میں اقتصادی بحران پیدا ہونے سےتباہی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی آمد سے پاکستان، ایران اورتاجکستان متاثر ہوں گے۔ مہاجرین کی پڑوسی ممالک میں آمد سے خطہ شدید متاثر ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کےاس حوالےسے تحفظات ہیں۔ افغانستان میں بحران سے دہشت گرد عناصر کو پنپنے کا موقع ملے گا۔ دہشت گردعناصرختم کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بحران سے پاکستان بلکہ پورے خطے کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ افغان عوام اپنی پالیسیوں کی تشکیل اورمسائل حل کرنے میں آزاد ہیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کو مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔ ہم افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ ہم افغانستان میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔ افغان عوام کا بھی یہی مقصد ہےکہ وہاں امن اور استحکام آئے۔

 


متعلقہ خبریں